کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 113
(15) ایک اور جھوٹا پمفلٹ بنام ’’سات سلیمانی وعدے اور اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی‘‘ رد: ٭اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ٭٭٭ نوٹ: بہت سے اسلامی ممالک میں ایک کتابچہ پھیلایا جا رہا ہے جس کانام ہے ’’سات سلیمانی وعدے اور اللہ کے اسماء حسنی‘‘۔لوگوں میں اسے بڑا مقدس سمجھا جارہے ہے۔یہ صحیفہ بعض قرآنی آیات اور جادوئی طلسمات پر مشتمل ہے جنہیں کذب و دروغ گوئی سے حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرف منسوب کیا گیا ہے ۔ اسلام اس سے بری الذمہ ہے۔ یہودی جادوگر یہ سمجھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے جبرئیل اور میکائیل کے ذریعے جادو کو سلیمان علیہ السلام پر نازل کیا ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ان کے بہتان کو باطل قرار دیا؛اور اپنے نبی سلیمان علیہ السلام کو اس سے بری الذمہ قراردیا ہے اور اسے شیطان کا عمل ٹھہرایا ہے۔[1]
[1] حاشیۃ فتح المنان في جمع کلام شیخ الإسلام ابن تیمیۃ عن الجان؛ بقلم مشہور حسن آل سلمان ۱/۱۸۱۔ نیز دیکھیں : جہود الإمامین ابن تیمیۃ و ابن القیم في دحض مفتریات الیہود (ص۲۲۳)۔