کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 11
﴿قُلْ ہَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالْأَخْسَرِیْنَ أَعْمَالاً٭الَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُہُمْ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَہُمْ یَحْسَبُونَ أَنَّہُمْ یُحْسِنُونَ صُنْعاً﴾[الکہف:104۔103]
’’آپ فرما دیجیے کہ:کیا ہم تمہیں بتائیں کہ لوگوں میں اعمال کے لحاظ سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے کون ہیں ؟وہ ہیں کہ جن کی دنیوی زندگی کی تمام تر کوششیں بیکار ہو گئیں اور وہ اسی گمان میں ہیں کہ وہ بہت اچھے کام کررہے ہیں ۔‘‘
(2) اگر اس طرح کے خواب اور بشارتیں صحیح نہیں ہیں اور علماء اور دینی مراکز (مثلاً رئاسۃ العامۃ لادارۃ البحوث العلمیہ والافتاء)کی طرف سے ناقابل اعتماد ہیں تو ان کو پھیلاناجائز نہیں بلکہ ان کو جلا کر ختم کر دینا چاہیے۔
جب عزت مآب الامام عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ سے لوگوں کے درمیان پھیلائے جانے والے پمفلٹ[1] کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا:
’’جسے بھی یہ پمفلٹ ملے اسے چاہیے کہ وہ اسے جلا دے اور جھوٹ بولنے والوں کے جھوٹ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کادفاع کرتے ہوئے اس ورق کے پھیلانے والے کو تنبیہ کی جائے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی فرمایاکہ::’’جن مسلمانوں کے پاس اس قسم کے پمفلٹ ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اسے جلا کر ختم کر دیں اور لوگوں کو بھی اس سے آگاہ کریں ۔اسی لیے ہم نے اور دوسرے علماء نے اس پمفلٹ کو کوئی اہمیت نہیں دی ہم نے اسی میں بھلائی دیکھی۔‘‘[2]
علامہ محمدبن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ :’’جو بھی اس قسم کے پمفلٹ پائے اسے چاہیے کہ وہ انہیں پھاڑ دے ۔ اس کے لیے ان پمفلٹ کو پھیلانا جائز نہیں ۔‘‘[3]
علامہ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ کہتے ہیں :’’ہر مسلمان کو چاہیے کہ جب اسے اس قسم کے اوراق ملیں تو وہ اسے جلانے اور ختم کرنے میں سبقت حاصل کرے۔‘‘ [4]
3) جاہل ،مفسد اور جھوٹے لوگوں کو مسجدوں بازاروں اور ان کے علاوہ دوسری جگہوں پر ایسے پمفلٹ پھیلانے سے روکنا:
فضیلۃ الشیخ علامہ صالح فوزان الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں: [5]
’’شایدایسے پمفلٹ پھیلانے والا اس دھوکے میں ہے کہ اس کونہ پھیلانے سے اس کو کوئی نقصان پہنچے گا؛ یا اس کو
[1] پمفلٹ:[تارک نماز کی سزا]کتاب:مجموع فتاوی و مقالات متنوعہ فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ ج10ص227]
[2] [کتاب:[مجموع فتاوی و مقالات متنوعہ شیخ عبدالعزیز بن بازج /4ص157]
[3] پمفلٹ:[احمد خادم الحرم المدنی]کتاب:[مجموع فتاوی و رسائل ج/8ص331-330]
[4] پمفلٹ:[رویا الفتاۃ المریضہ]کتاب:[الخطب المنبریہ فی المناسبات العصریہ ج/5 ص 189]
[5] کتاب:[الخطب المنبریہ فی المناسبات العصریہ ج/5ص189]