کتاب: جھوٹی بشارتیں - صفحہ 103
سوال: علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ[1]سے سانپ کھانے کے حکم کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ [توانہوں نے جواب دیا کہ:] جواب : سانپ کھانا حرام ہے ۔سانپ اور اس سے ملتی جلتی چیزوں کے بارے میں قاعدہ یہ ہے کہ شریعت نے جن چیزوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا یا جس کے مارنے سے منع کیا وہ حرام ہے۔ جن چیزوں کے مار ڈالنے کا حکم دیاان میں سے سانپ بھی ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خمس من دواب کلھن یقتلن فی الحل والحرم الغراب والحداّۃوالفاّرۃ والعقرب و الکلب العقور ‘‘[2] ’’پانچ جانوروں کو حل وحرم کے اندر مارا جاسکتا ہے:کوا، چیل، چوہا، بچھو اورکاٹنے والا کتا۔‘‘ اور جن چار جانوروں کے مارنے سے منع کیا ہے ‘ ان میں : چینونٹی؛ شہد کی مکھی ؛ ہد ہد ‘ اور لال بیگ شامل ہیں ۔ [3]
[1] [الشرح الممتع علی زاد المستقنع ج /11ص301,302] [2] [ احمدج /6ح98-97,87,33صحیح بخاری ج/2ح 212، مسلم ج /2ح 856,857] [3] أحمد ‘ و أبو داؤد و ابن ماجۃ عن ابن عباس رضی اللہ عنہما وانظر : الإرواء [۲۴۹۰] وصحیح الجامع [۶۹۶۸]۔