کتاب: جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام - صفحہ 45
’’ آیَۃُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ : إِذَاحَدَّثَ کَذَبَ ، وَإذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اْئْتُمِنَ خَانَ۔‘‘ [1] ’’منافق کی نشانیاں تین ہیں : جب بات کرے ، تو جھوٹ بولے ، جب وعدہ کرے ، تو خلاف ورزی کرے ، اور جب[اس کے ہاں ]امانت رکھی جائے ، تو خیانت کرے۔‘‘ امام مسلم کی روایت میں ہے: ’’ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّی ، وَزَعَمَ أَنَّہُ مُسْلِمٌ۔‘‘ [2] ’’اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے اور دعویٰ کرے، کہ وہ مسلمان ہے۔‘‘ ملا علی قاری نے شرح حدیث میں تحریر کیا ہے: ’’إِذَا حَدَّثَ کَذَب‘‘ ’’وہ [یعنی جھوٹ بولنا] تینوں میں سے بد ترین [خصلت] ہے۔[3] علامہ رحمہ اللہ تعالیٰ شرح حدیث میں مزید لکھتے ہیں :(اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے):دونوں [روزے اور نماز]کا ذکر بات کی پختگی اور استیعاب کے لیے ہے۔ مقصود یہ ہے ، کہ اگرچہ وہ روزہ ، نماز وغیرہ کی مسلمانوں والی عبادات ادا کرے اور کامل مسلمان ہونے کا دعویٰ کرے۔ [4] علامہ غزالی نے ان تین علامات کے ذکر کرنے کی حکمت بیان کرتے ہوئے تحریر کیا ہے:’’صرف انہی تین علامتوں کے ذکر کرنے کی حکمت یہ ہے ، کہ یہ دیگر [بُری
[1] متفق علیہ: صحیح البخاري، کتاب الإیمان،باب علامۃ المنافق، رقم الحدیث ۳۳، ۱؍۸۹؛ وصحیح مسلم ، کتاب الإیمان،باب بیان خصائل الإیمان، رقم الحدیث ۱۰۷ (۵۹) ، ۱؍ ۷۸۔ [2] المرجع السابق ، رقم الحدیث ۱۰۹(۵۹)، ۱؍۷۸۔ [3] مرقاۃ المفاتیح ۱؍۲۲۵۔۲۲۶ باختصار۔ [4] ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۱؍۲۲۶۔