کتاب: جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام - صفحہ 29
حدیث سے مقدور بھر استفادہ کیا گیا ہے۔ ۵: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین کے کچھ ایسے واقعات کو ذکر کیا گیا ہے ، جن سے جھوٹ کے متعلق ان کی نفرت واضح ہوتی ہے۔ ۶: صورتِ احوال کو اچھی طرح نکھارنے کی غرض سے جھوٹ کی چند ایک رائج الوقت شکلوں کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔ ۷: کتاب کے آخر میں مصادر و مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کر دی گئی ہیں ۔ شکر و دعا: اپنے رب رحیم و کریم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں ، کہ انہوں نے مجھ ناچیز کو اس اہم موضوع کے بارے میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ فَلَـہُ الْحَمْدُ عَدَدَ خَلْقِہٖ وَرِضیٰ نَفْسِہٖ و َمِدَادَ کَلِمٰتِہٖ۔ رب ذوالجلال والإ کرام میرے والدین محترمین کی قبروں پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائیں ، کہ انہوں نے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کے لیے خوب جدو جہد فرمائی(رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا) اللہ تعالیٰ میری اہلیہ محترمہ کو میری مصروفیات کا خیال رکھنے اور میری خوب خدمت کرنے کے عوض دنیا و آخرت میں بہترین جزا عطا فرمادیں ۔عزیزان القدر حافظ سجاد الٰہی اور عمر فاروق قدوسی کے لیے دعا گو ہوں کہ انہوں نے کتاب کی مراجعت میں تعاون کیا ۔ جزاھما اللہ تعالیٰ خیرًا فی الدارین۔ اللہ تعالیٰ مجھے، میرے اہل و عیال ، تمام اہل اسلام اور ان کے اہل و عیال کو جھوٹ سے محفوظ رکھیں اور ہم سب کے اہل و عیال کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دیں ۔ إِنَّہٗ سَمِیْعٌ مُجِیْب۔ اللہ کریم اس معمولی کاوش کو قبول فرما ئیں اور اسے میرے لیے ، میرے اہل و