کتاب: جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام - صفحہ 27
کتاب: جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام
مصنف: پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی
پبلیشر: قدوسیہ اسلامک پریس
ترجمہ:
پیش لفظ
إنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ، وَنَسْتَغْفِرُہٗ ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاٰتِ أعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ۔ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ۔ وَأَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلیٰ آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ [1]
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا [2]
{یٰٓاَ یُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًا ۔ يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا [3]
اما بعد!گناہوں میں سے کچھ گناہ کبیرہ ہیں ، پھر کبیرہ گناہوں میں سے بعض گناہ بہت ہی سنگین ہیں ۔ معاشرہ میں ان کے رواج کی بنا پر لوگ شدید اذیت اور مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں ۔ ایسے ہی گناہوں میں سے ایک بد ترین گناہ جھوٹ ہے، لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے ، کہ بہت سے لوگ دوسرے کے ہاتھوں جھوٹ کی وجہ سے پریشان ہونے کے باوجود ،خود جھو ٹ بولنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھتے۔
[1] سورۃ آل عمران؍ الآیۃ ۱۰۲۔
[2] سورۃ النسآء؍الآیۃ الأولی۔
[3] سورۃ الأحزاب؍ الآیتان ۷۰۔۷۱۔