کتاب: جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام - صفحہ 208
کے ساتھ ہے اور ان سے کوئی چیز مخفی نہیں ۔ اور ہم سب اس بات کو اچھی طرح اپنے دلوں میں راسخ کرلیں ، کہ جھوٹ سے حاصل شدہ مال میں کچھ خیر نہیں ۔
۴: اپنے آپ کو اور روئے زمین پر موجود تمام مسلمان مردوں اور عورتوں ، بلکہ تمام انسانیت کو نصیحت کرتا ہوں ، کہ وہ ہر قسم کے جھوٹ کو ترک کردیں ، کیونکہ اسی میں اطمینان، راحت، سکون اور دنیا و آخرت کی سعادت ہے۔
رب حی و قیوم سے انتہائی عاجزانہ التجا ہے، کہ وہ مجھ کمزور، میرے اہل و عیال، میرے بہن بھائیوں ، ان کے اہل و عیال، تمام مسلمانوں اور ان کے اہل و عیال کو ہر قسم کے جھوٹ سے زندگی کے آخری لمحات تک محفوظ رکھیں اور ہمارا انجام سچے لوگوں کے ساتھ فرمادیں ۔ إنَّہُ قریب مجیب۔
وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلَی اٰلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَأَتْبَاعِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔ وَآخِرُ دَعَوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔