کتاب: جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام - صفحہ 206
کھانا ہے۔ جھوٹی قسم کھانے کی شکلوں میں سے دو درج ذیل ہیں : ا: مسلمانوں کا مال ناجائز ہڑپ کرنے کے لیے جھوٹی قسم کھانا۔ ب: سودا بیچنے کے لیے جھوٹی قسم کھانا۔ علاوہ ازیں سودے بیچنے کے لیے جھوٹی قسم کی صورتوں میں سے تین درج ذیل ہیں : ۱:قیمت خرید حقیقت سے زیادہ بتلانے کے لیے۔ ب:سودے کی بازار میں لگائی گئی قیمت سے زیادہ قیمت بتلانے کی غرض سے۔ ج:مخصوص قیمت پر سودا فروخت نہ کرنے کی خاطر۔ ۷: جھوٹ کی اقسام میں سے تجارت میں جھوٹ اور مزاحیہ طور پر جھوٹ بولنا بھی شامل ہیں ، البتہ سچ گوئی کے ساتھ مزاح کی اجازت ہے۔ اس قسم کے مزاح کے متعدد شواہد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ میں موجود ہیں ۔ ۸: جھوٹ کی اقسام میں لوگوں کو ہنسانے کی خاطر جھوٹ بولنا، ازراہِ تکلف جھوٹ بولنا، مخاطب کو حقیر سمجھتے ہوئے جھوٹ بولنا اور ہر سنی ہوئی بات کو بیان کرنا بھی شامل ہیں ۔ چہارم: جھوٹ بولنے کی اجازت کے مواقع: ا: درج ذیل حالتوں میں جھوٹ بولنے کی اجازت ہے: ا: جنگ میں ۔ ب: لوگوں کے درمیان اصلاح کرواتے وقت۔ ج: میاں بیوی کے درمیان۔ ۲: علمائے امت نے مذکورہ بالا حالتوں میں بولے جانے والے جھوٹ کی حقیقت کو واضح کیا ہے۔