کتاب: جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام - صفحہ 205
خاطر انہیں بیان کرنا درست ہے۔ بعض حضرات صحابہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ کے خدشے کی بنا پر بہت کم احادیث روایت کرتے تھے۔
۳: جھوٹ کی اقسام میں سے جھوٹا خواب بیان کرنا اور اپنے باپ کی بجائے کسی اور شخص کی طرف اپنی نسبت کرنا بھی ہے۔ کسی اور شخص کی طرف نسبت کرنے کی شکلوں میں سے خود کو اپنے سوا کسی اور قبیلے کی طرف منسوب کرنا اور کسی لے پالک کو اپنی طرف منسوب کرنا ہے۔
۴: جھوٹ کی اقسام میں سے ایک غیر موجود چیز یا صلاحیت کے وجود کا اظہار یا دعویٰ کرنا ہے۔ زمانہ حاضر میں اس کی موجود شکلوں میں سے چند ایک درج ذیل ہیں :
ا: ملازمت کے حصول کے لیے غیر موجود صلاحیت اور مہارت کا دعویٰ کرنا۔
ب: نیم خواندہ لوگوں کا اہل علم یا مخصوص پیشے سے منسلک لوگوں کا لباس پہننا۔
ج: بعض اہل علم کا اپنی حیثیت سے بڑے القاب کو اپنے لیے بالواسطہ یا بلاواسطہ رواج دینا۔
د: بعض اعلیٰ عہدیداروں کا اپنے ماتحت لوگوں کے علمی و تحقیقی کاموں کو اپنی طرف منسوب کروانا۔
۵: جھوٹ کی اقسام میں سے ایک تہمت لگانا ہے۔ اور اس کی شکلوں میں سے تین درج ذیل ہیں :
ا: بے قصور کو موردِ الزام ٹھہرانا۔
ب: پاک دامن مردوں اور عورتوں پر بے حیائی کا الزام لگانا۔
ج: اپنا قصور بے گناہ کے سرتھوپ دینا۔
۶: جھوٹ کی اقسام میں سے ایک جھوٹی گواہی دینا اور حصول مال کے لیے جھوٹی قسم