کتاب: جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام - صفحہ 192
امام نووی اس باب میں ذکر کردہ روایات کے متعلق لکھتے ہیں :
’’اس باب میں موجود حدیث اور آثار میں اس بات پر ڈانٹ ہے، کہ انسان ہر سنی ہوئی بات بیان کرے، کیونکہ وہ عام طور پر سچ اور جھوٹ [دونوں ] سنتا ہے۔ سو اگر وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کرے گا، تو غیر واقعی باتوں کے بارے میں خبر دینے کی بنا پر جھوٹ بولے گا۔ ‘‘[1]
اللہ کریم ہمیں ہر سنی ہوئی بات بیان کرنے سے محفوظ رکھیں ۔ آمین یا ذاالجلال والإکرام۔
[1] شرح النووي ۱؍۷۵۔