کتاب: جھوٹ کی سنگینی اور اس کی اقسام - صفحہ 127
پر جھوٹ باندھتا ہے ،کیوں کہ خواب نبوت کا ایک حصہ ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ وَمَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنَ النَّارِ۔‘‘ [1] [جس شخص نے مجھ پر قصداًجھوٹ بولا ، سو وہ [دوزخ کی ]آگ سے اپنا ٹھکانا بنا لے۔] [2] اللہ تعالیٰ ہم سب کو جھوٹے خواب بیان کرنے اور ہر قسم کی دروغ گوئی سے محفوظ رکھیں ۔ آمین یا حي یا قیوم۔ (۴) اپنے باپ کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت کرنا جھوٹ کی صورتوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ کوئی شخص اپنے باپ اور کنبے کی بجائے، کسی اور سے اپنا تعلق جوڑے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گناہ کی سنگینی اور اس کا ارتکاب کرنے والے کے بُرے انجام سے اُمت کو آگاہ فرمایا ہے۔ اس بارے میں ذیل میں قدرے تفصیلی گفتگو دو عنوانوں کے ضمن میں ملاحظہ فرمائیے: ا۔اس گناہ کی سنگینی: اس گناہ کی سنگینی پر متعدد نصوص دلالت کرتی ہیں ، جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں :
[1] اس حدیث کی تخریج کتاب ھذا کے ص میں ملاحظہ فرمائیے۔ [2] بہجۃ النفوس ۴؍۲۵۱۔ امام طبری نے مزید تحریر کیا ہے:نبوت پر جھوٹ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ ہے، کیوں کہ نبوت من جانب اللہ ہوتی ہے۔ (ملاحظہ ہو:فتح الباري۱۲؍۴۲۸)۔ علامہ عینی اس سلسلے میں لکھتے ہیں:’’کیونکہ خواب نبوت کا حصہ ، اور اس میں جھوٹ بولنے والا اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولتا ہے ، اور یہ سب سے بڑا جھوٹ اور سب سے سنگین سزا کا مستحق ہے۔‘‘ (عمدۃ القاري ۲۴؍۱۶۸)۔