کتاب: جشن میلاد یوم وفات پر ایک تحقیق ایک جائزہ - صفحہ 14
اس سب تفصیل سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ۱۲ /ربیع الاوّل کو نہیں ،بلکہ صحیح تاریخ ۹ /ربیع الاوّل ہے۔ ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ضرور ۱۲ /ربیع الاوّل کو ہوئی تھی،جیسا کہ معروف کتب ِتاریخ و سیئر سے معلوم ہوتا ہے،جس کی مفصّل تحقیق کا یہ موقع نہیں۔ یہاں صرف ہمیں اتنا ہی عرض کرنا ہے کہ ہمارے بھائی جس تاریخ کو خوشیاں مناتے ہیں ،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ِپیدائش نہیں ،بلکہ یوم ِوفات ہے۔ اور چند سال پہلے بلکہ آج تک بارہ وفات کے نام سے مشہور ہے۔ تو وفاتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پر خوشیاں ؟ ایں چہ بو العجبی است؟ اﷲ تعالیٰ اس پہلو پر توجہ دینے اور سوچنے کی توفیق بخشے۔آمین