کتاب: جرح وتعدیل - صفحہ 19
رجوع کر سکیں۔ہمارا یہ ہرگز دعوی نہیں کہ ہم نے تمام اصولوں کا احاطہ کیا ہے بس جو اصول ضروری خیال کیے انھیں جمع کرنے کی ادنی سی کوشش کی ہے۔اس کتاب کے بعد ہم اپنی جرح و تعدیل پر لکھی ہوئی کئی ایک کتب شائع کریں گے۔ان شاء اللہ۔ تاکہ مداس کے لیے ایک مکمل نصاب تیار ہو جائے۔
مرکز البیت العتیق لاہور رمضان 1438ھ میں ہم نے دورہ جرح وتعدیل کروایا تھا وہ اکیس دن کی کلاس پر مشتمل تھا۔وہ مکمل دورہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے اسے سماعت کرنے کے لیے آپ یوٹیوب پر لکھیں:ibrahim bin bashir اور دورے سے فائدہ اٹھائیں۔یہ لیکچر سن کر آپ کو فنِ جرح و تعدیل کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔ان شاء اللہ۔اور آپ علم و تحقیق کی دولت سے مالا مال ہوں گے۔دورہ کی ہماری تقریر سن کر کوئی ہم پر اعتراض نہ کرے بلکہ انہیں دروس پر مشتمل ہماری اس کتاب پر اعتراض کرے، کیو نکہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ تقریر اور تحریر کا انداز مختلف ہوتا ہے اور تقریر میں کچھ کمزوری رہ جانا ممکن ہے۔اللہ تعالی اسے قبول فرمائے۔
آخر میں محترم المقام حافط شاہد رفیق حفظہ اللہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کتاب پر نظر ثانی کی فجزاہ اللّٰه خیرا۔اللہ تعالی ہماری اس کتاب کو اساتذہ، والدین اور معاونین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے آمین
انا العبد
ابو رمیثہ محمدا براہیم بن بشیر بن یعقوب بن عمر الحسینوی
رئیس جامعہ امام احمد بن حنبل، بائی پاس چوک، قصور
26۔9۔2017