کتاب: جرح وتعدیل - صفحہ 18
۱: تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط۔ مطبوع۔
۲: جرح وتعدیل کے اصول و ضوابط۔زیر طبع۔
۳: موسوعۃ المدلسین
۴: علوم حدیث رشحات قلم امام محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ
۵: اصول حدیث رشحات قلم محدث العصر شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ
۶: اصول حدیث رشحات قلم حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
۷: محدثین کے حالات اور ان کی کتب حدیث کا منہج
۸: ائمہ جرح و تعدیل کاتعارف اور ان کی کتبِ جرح وتعدیل کا منھج
۹: ائمہ قراء ت جرح وتعدیل کی میزان میں۔مطبوع(رشد لاہور کا قراء ت نمبر۳،۴)
۱۰: جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ (مطبوع)
۱۱: رسائل فی الجرح والتعدیل
ابھی چند ماہ قبل ہم نے طلبہ وطالبات کے لیے ’’تخریج و تحقیق کے اصول وضوابط ‘‘ اور ’’جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ ‘‘شائع کیں جن کو بہت پسند کیا گیا،بلکہ بعض مدارس نے انہیں اپنے نصاب میں شامل بھی کیا فجزاہم اللہ خیرا۔اس طرح یہ کتاب بھی پیش خدمت ہے۔ امید واثق ہے کہ ضرور پسند آئے گی اوراس کو بھی مدارس کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ان شاء اللہ
افسوس ان بعض طلبہ پر جو کچھ چیزیں سمجھ آنے کے بعد اپنے آپ کو فن جرح و تعدیل کا ماہر اور استاد تصور کرنا شروع کردیتے ہیں۔یہ ایک فتنے کی شکل اختیار کرگیا ہے،اللہ تعالی ایسے جاہلوں سے امت مسلمہ کو محفوظ فرمائے۔آمین۔اس طرح ایک جرح و تعدیل سے جاہل شخص نے ’’اصول حدیث اور اصول تخریج ‘‘کے نام سے کتاب لکھی ہے جس پر ہمارے فاضل دوست شیخ ابوالمحبوب انور شاہ راشدی حفظہ اللہ محققانہ اور فاضلانہ تبصرہ کررہے ہیں۔
ہمارے اس رسالے کو موجودہ دور کے محدثین پر پیش کیا جائے اس کی درست باتوں سے فائدہ اٹھایا جائے اور کمزور باتوں کی مجھے اطلاع دی جائے تاکہ ہم اپنی غلط باتوں سے