کتاب: جرح وتعدیل - صفحہ 135
کتب کو جمع کیا گیا ہے جن میں تلامذہ نے اپنے شیوخ سے جرح وتعدیل کے متعلق سوالات کیے۔ یہ کتب الگ الگ بھی مطبوع ہیں۔دکتور شادی بن محمد سالم آل نعمان حفظہ اللہ نے ان تمام کو نو جلدوں میں حروف تہجی کے اعتبار سے رواۃکو جمع کردیا ہے اور ہر راوی کے بارے میں ائمہ جرح و تعدیل کے وہ تمام اقوال کو جمع کردیا گیا ہے جو ان کتب میں موجود ہیں۔ یہ بہت عمدہ اور لائق تحسین کام ہے۔اللہ تعالی جامع اور ناشر کو جزائے خیر عطافرمائے آمین وہ پچیس کتب درج ذیل ہیں: ۱:تاریخ الدوری عن ابن معین ۲:تاریخ عثمان بن سعید الدارمی عن ابن معین ۳:سؤالات ابن الجنیدعن ابن معین ۴:سؤالات ابن محرز عن ابن معین ۵:سؤالات ابن طھمان الدقاق ۶:تاریخ ھاشم بن مرثد الطبرانی عن یحیی بن معین ۷:تاریخ ابن معین روایۃ أحمد بن علی بن سعید المروزی ۸:کتاب العلل و معرفۃ الرجال عن الامام احمد بن حنبل ۹:کتاب العلل روایۃ المروذی و صالح بن احمد والمیمونی و غیرہم لامام احمد ۱۰:سؤالات ابی داود لامام احمد ۱۱:سؤالات ابن ھانی ء لامام احمد ۱۲:سؤالات ابی بکر الاثرم لامام احمد ۱۳:مسائل الامام احمد بن حنبل روایۃ ابی القاسم البغوی ۱۴:مسائل الامام احمد روایۃ ابنہ صالح ۱۵:سؤالات ابی عبدالرحمن السلمی للدارقطنی