کتاب: جرح وتعدیل - صفحہ 12
٭ پاک دامن اور زانی ٭ جنتی اور جہنمی ٭ نیک اور بد یہی علمِ جرح وتعدیل ہے کہ سچے کو سچا کہا جائے اور جھوٹے کو جھوٹا کہا جائے۔ جھوٹے کی بات کی تحقیق فرض ہے اور سچے کی بات فورا قبول کی جاتی ہے۔ کتبِ جرح و تعدیل کا وجود اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے: فنِ جرح و تعدیل کی اہم کتب میں رواۃ کی تعداد درج ذیل ہے۔ا س سے آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ اس فن کے ذریعے اللہ تعالی نے امت مسلمہ پر کتنا بڑا احسان کیا ہے۔ ۱۔التاریخ الکبیر للبخاری: 13983 ۲۔کتاب الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم: 18038 ۳۔الطبقات الکبری لابن سعد: 5554 ۴۔العلل للدارقطنی: 4128 ۵۔تہذیب الکمال للمزی: 8634 ۶۔لسان المیزان لابن حجر: 15538 ۷۔کتاب الثقات لابن حبان: 16508 ۸۔تاریخ بغداد: 7831 ۹۔تاریخ دمشق: 9519 سندکا وجود اور اس کی اہمیت پرسلف کے اقوال : اسناد کی تعریف: یہ ’’اسند ‘‘ کا مصدر ہے جس سے مراد اونچی زمین، پہاڑ یا بلندی پر چڑھنا ہے۔ اصطلاحا: متن تک پہنچے کا ذریعہ یا کسی قول کو اس کے قائل تک پہنچانے کو’’سند‘‘کہتے ہیں۔