کتاب: جنتی عورت ؟ - صفحہ 93
وَالْقَانِتِیْنَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِیْنَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِیْنَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِیْنَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِیْنَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِیْنَ فُرُوْجَہُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْراً وَّالذَّاکِرَاتِوَأعَدَّاللّٰهُ لَھُمْ مَّغْفِرَۃً وَّ أجْراً عَظِیْمَاً﴾[1]
’’بیشک مسلمان مرداورمسلمان عو رتیں،مومن مرداورمومنہ عورتیں،فرمانبرداری کرنے والے مرد اورفرمانبردارعورتیں،راست باز مرد اورراست باز عورتیں،عاجزی کرنے والے مرداورعاجزی کرنے والی عورتیں،خیرات کرنے والے مرداور خیرات کرنے والی عورتیں،روزہ رکھنے والے مرداورروزہ رکھنے والی عورتیں،اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں،بکثرت اﷲ کاذکرکرنے والے مرد اوربکثرت ذکرکرنے والی عورتیں،ان سب کے لیے اﷲ تعالیٰ نے(وسیع)مغفرت اوربڑاثواب تیار کررکھا ہے۔‘
اوراﷲ تعالیٰ نے ان تمام کے جنت میں داخل ہونے کاوعدہ اپنے اس فرمان میں کیاہے:
﴿ہُمْ وَأَزْوَجُھُمْ فِیْ ظِلَالٍ علٰی الْاَرَآئِکِ مُتَّکِئُوْنَ﴾[2]
’’وہ اوران کی بیویاں گھنے سایوں میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے۔‘‘
ایک اورمقام پر فرمایا:
[1] الاحزاب ۳۵
[2] یس ۵۶