کتاب: جنتی عورت ؟ - صفحہ 92
فرمایاہے: ﴿أَنِّیْ لَا أُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْکُمْ مِّنْ ذَکَرٍأَوْأُنْثٰی﴾[1] ’’میں تم میں سے کسی مردیاعورت کے عمل کوضائع نہیں کروں گا۔‘‘ اﷲ تعالیٰ نے ایک دوسرے مقام پرفرمایاہے: ﴿مَنْ عَمِلَ صَالِحاً مِّنْ ذَکَرٍ أَوْأُنْثٰی وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِِِیَنَّہٗ حَیَاۃً طَیِّبَۃً﴾[2] ’’تم میں سے جوکوئی نیک وصالح عمل کرے گا،اس حال میں کہ وہ مومن ہو،توہم ضرور اسے پاکیزہ اوراچھی زندگی عطاکریں گے۔‘‘ ایک تیسر ے مقا م پراﷲ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿وَمَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِنْ ذَکَرٍأَوْأُنْثٰی وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولٰٓئِکَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ﴾[3] ’’اورجوایمان والاہو،مردہویاعورت اوروہ نیک اعمال کرے،یقینا ایسے لوگ جنت میں جائیں گے۔‘‘ جبکہ ایک جگہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ
[1] آل عمران ۱۹۵ [2] النحل ۹۷ [3] النساء ۱۲۴