کتاب: جنتی عورت ؟ - صفحہ 76
رکھو،افطار بھی کرو،قیام اللیل بھی اداکرواورآرام بھی کرو،کیونکہ تمہارے جسم کاتم پر حق ہے اورتمہاری بیویوں کاتم پر حق ہے۔‘‘ [1]
ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ کَا نَتْ لَہٗ اِمْرَ أتانِ فَمَالَ اِلیٰ اِ حْدَ ا ہُمَا جَائَ یَومَ الْقِیَامَۃِ وَ شِقُّہٗ مَائل))[2]
’’جس کے پاس دوبیویاں ہوں اوران میں سے کسی ایک کی طرف ہی وہ زیادہ لگاؤ اورمیلان رکھے توقیامت کے دن وہ اس حال میں آئے گاکہ اس کاایک کندھا لٹکاہواہوگا۔‘‘
[1] صحیح البخاری مع الفتح ۹؍ ۲۹۹
[2] رواہ ابوداود والترمذی وغیرہما وصححہ الألبانی فی ارواء الغلیل ۷؍۸۰ وفی صحیح الجامع:۶۵۱۵