کتاب: جنتی عورت ؟ - صفحہ 38
میں بیٹھ گیاتوبڑھیانے آکرسلام کیا۔
میں نے بھی وعلیکم السلام کہااورپوچھا کہ آپ کون ہیں؟
اس نے جواب دیا:میں فلاں(آپ کی بیوی کی ماں،آپ کی ساس)ہوں۔
میں نے کہا:اﷲ آپ کواپناقریبی بنائے اورآپ کوجنت کے قریب کردے۔
اس نے پوچھا:آپ نے اپنی بیوی کوکیساپایا؟
میں نے جواب دیا:بہت ہی اچھی اورنیک بیوی ہے۔
پھراس نے کہا:اے ابوامیہ!عورت صرف دوحالتوں میں بری یاخراب معلوم ہوتی ہے:
1۔جب بچہ پیداہوجائے۔
2۔یاجب شوہرکی طرف سے خوب اعزازواکرام ہونے لگے۔
اگرتمہیں کسی طرح کاشبہ ہوتوکوڑااٹھالینا،واﷲ!لوگ اپنے گھروں میں فاحشہ عورت سے بری کوئی چیز نہیں رکھتے۔
میں نے کہا:اﷲ کی قسم:آپ نے تواسے بہترین ادب اورعمدہ طریقہ وسلیقہ سکھایاہے۔
اس نے کہا:کیاتم پسندکرتے ہوکہ تمہارے سسرال کے لوگ تمہاری زیارت کریں؟
میں نے کہا:جب چاہیں۔صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلئے۔
شریح کہتے ہیں کہ پھر وہ میرے پاس ہرسال آتی اورمجھے کارآمدنصیحتیں اورمفیدوصیتیں کرتی۔