کتاب: جنتی عورت ؟ - صفحہ 27
تصویریں سجانا،مجسمے بنانااوریادگاریں قائم کرنا
عورتوں میں تصویر سازی اورفوٹوالبم کابھی کافی شوق ہوتاہے،فوٹواگر حسبِ ضرورت ومجبوری ہوتوشریعت میں اس گنجائش ہے،لیکن اگریادگار کے لیے رکھنامقصودہوتویہ شرک کے وسائل میں سے ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تصاویربنانے والوں پر لعنت بھیجی اور فرمایا:
((اِنَّ أشَدَّالنَّاسِ عَذَاباً یَوْمَ الْقِیَامَۃِالمُصَوِّ رُوْنَ))[1]
’’قیامت کے دن انسانوں میں سے سخت ترین عذاب میں مبتلا تصویر بنانے والے ہی ہوں گے۔‘‘
ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:
((لَا تَد خُلا لْمَلا ئِکَۃُُ بَیْتاً فِیہِ کَلْبٌ وَلَاصُورَۃٌ))[2]
’’ جس گھر میں تصویراور کتّا موجودہوں فرشتے وہاں داخل نہیں ہوتے۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویروں کومٹانے اورمجسموں کوڈھانے کاحکم بھی صادر فرمایاتھا۔
[1] صحیح البخاری،کتاب اللباس:۵۴۹۴ ومسلم،کتاب اللباس والزینۃ:۳۹۴۳
[2] رواہ البخاری۱۰؍۳۲۸ ومسلم:۲۶۰۶،ابوداؤد:۴۱۵۵،ترمذی:۲۸۰۵،نسائی۸؍۲۱۲