کتاب: جنتی اور جہنمی عورت - صفحہ 8
ان کو اپنا محافظ سمجھنا چاہیے اور ان پر خوش دلی سے عمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہیے کہ اسی میں ان کی دنیا کی سرخروئی اور آخرت کی نجات کا سامان ہے۔ نیک عورت کی صفات اللہ تعالیٰ نے نیک عورتوں کی حسب ذیل صفات بیان فرمائی ہیں: ﴿فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ﴾(النساء:34) ’’نیک عورتیں وہ ہیں جو اطاعت شعار ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی نگرانی میں ان کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں۔‘‘ رسول اللہ نے صلی اللہ علیہ وسلم نے جنتی عورتوں کی علامات بیان کرتے ہوئے فرمایا: ((ونساءكم من أهل الجنة الودود الولود العود على زوجها، التي إذا غضب جاءت تضع يدها في يد زوجها وتقول: لا أذوق غمضا حتى رضي)) (سلسلة الأحادیث الصحیحة للألبانی:287) ’’ تمہاری وہ عورتیں جنتی ہیں جو زیادہ محبت کرنے والی ہیں،بچے جننے والی ہیں،اپنے شوہر کی طرف آنے والی ہیں،ان کا شوہر جب ناراض ہوتا ہے تو وہ اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہے جب تک آپ مجھ سے راضی نہیں ہوتے تب تک میں آنکھ نہیں جھپکوں گی، یعنی آرام نہیں کروں گی۔‘‘ ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: أي النساء خير؟ قال: ((التي تسره إذا نظر، تطيعه إذا أمر، ولا تخالفه في نفسها وماله بما يكره)) (صحیح سنن النسائی:3030) ’’بہترین عورت کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:وہ عورت جس کا شوہر اسے