کتاب: جنتی اور جہنمی عورت - صفحہ 39
کوئی صورت نہیں۔‘‘
امام مالک ؒاس آیت کی تفسیر میں زید بن اسلم کا قول نقل کرتے ہیں۔ فرمایا
جہنمی سو سال صبر کریں گے پھر سو سال آہ و زاری کرتے رہیں گے پھر سو سال صبر کریں گے پھر کہیں گے:﴿سَوَآءٌ عَلَيْنَا اَجَزِعْنَا اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِيْصٍ﴾(ابراہیم:21)
’’اب تو ایک ہی بات ہے ہم آہ وزاری کریں یا صبر، ہمارے لیے بچ نکلنے کی کوئی صورت نہیں۔‘‘