کتاب: جنتی اور جہنمی عورت - صفحہ 30
عن الجنة إلا وقد نهيتکم عنه)) (مصنف ابن ابی شیبہ: 31، شعب الایمان:10376) ’’اے لوگو! میں تمہیں جنت کے قریب کرنے والی اور آگ سے دور کرنے والی تمام باتوں کا حکم دے چکا ہوں اور کوئی چیز ایسی نہیں جو تمہیں آگ سے قریب اور جنت سے دور کر دے مگر میں تمہیں اس سے منع کر چکا ہوں۔‘‘ ابوھریرہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول بیان فرماتے ہیں: ((مثلی کمثل رجل استوقد نارا فلما أضاءت ماحولها جعل الفراش وهذه الدواب التی فی النار یقعن فیها، وجعل یجحزهن ویغلبنه فیقتحمن فیها، قال فذلکم مثلی ومثلکم، أن آخذ بحجزکم عن النار، هلم عن النار، ھلم عن النار، فتغلبونی تقحمون فیها)) (صحیح مسلم، کتاب الفضائل:2284) ’’میری مثال ایک آدمی کی ہے جس نے آگ جلائی جب گردوپیش روشن ہو گیا تو پتنگے اور آگ میں جلنے والے جانور اس میں آ آ کر گرنے لگے۔ بس یہی میری اور تمہاری مثال ہے۔ میں تمہیں کمر سے پکڑ پکڑ کر آگ سے بچاتا ہوں۔ کہ آگ سے بچو، آگ سے بچو اور تم مجھ پر غالب آ کر اس میں گرنے کی کوشش کرتے ہو۔‘‘