کتاب: جنتی اور جہنمی عورت - صفحہ 28
نہیں کر سکتا۔ 7۔اللہ کے عذابوں کو یاد کیا جائے: اللہ تعالیٰ کے عذابوں کے متعلق احوالِ جہنم کا مطالعہ کیا جائے۔ ’’جب ان کا علم ہو گا تو گناہوں اور نافرمانیوں سے بچنا نسبتاً آسان ہو جائے گا۔‘‘ 8۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا انسان جن لوگوں کے درمیان رہتا ہے یا جن کے متعلق پڑھتا اور سوچتا ہے۔انہی سے محبت کرتا اور انہی کے طور طریقے اپنانے کی کوشش کرتا ہے۔میڈیا اور اشتہارات کے ذریعے جن خواتین کو نمایاں کیا جا رہا ہے وہ ماحول میں بگاڑ کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ان کے برے اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ خواتین صحابیات اور نیک سیرت خواتین کےحالاتِ زندگی کا مطالعہ کریں۔ 9ـ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا 10ـ کثرت سے استغفارکرنا