کتاب: جنتی اور جہنمی عورت - صفحہ 24
عورت کس طرح جہنم سے بچ سکتی ہے؟ کوئی عورت اگر درج ذیل اُمور پر غور کرتے ہوئے عمل کرے تو وہ آگ میں جانے سے بچ سکتی ہے۔ 1۔شوہر کے حق کو پہچاننا: ابو سعید خدری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان روایت کرتے ہیں: ((لا یصلح لبشر أن یسجد لبشر، ولو صلح لبشر أن یسجد لبشر لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها من عظم حقه علیها)) (صحیح الجامع للألبانی: 7725) ’’کسی انسان کا دوسرے انسان کو سجدہ کرنا درست نہیں اور اگر کسی انسان کا انسان کو سجدہ کرنا درست ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے اس لئے کہ شوہر کا اس پر بہت بڑا حق ہے۔‘‘ ایک روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے: ((والذی نفسی بیده لو أن من قدمه إلی مفرق رأسه قرحة تنبجس بالقیح والصدید، ثم اقبلت تلحسه ما أدت حقه)) (صحیح الجامع للالبانی:7725) ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم اگر شوہرکے پاؤں سے لیکر سر تک زخم ہو جس سے خون اور پیپ بہہ رہے ہوں اور عورت آ کر اسے چاٹے تو پھر بھی شوہر کا حق ادا نہیں کر سکتی۔‘‘ 2۔شوہر کی زیادہ شکایتیں نہ کرنا: فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: