کتاب: جنتی اور جہنمی عورت - صفحہ 23
وقوف بنانا، اس کی عقل کو زچ کرنا اور نافرمانی کے کاموں پر آمادہ کرنا بذات خود بہت بڑا گناہ ہے۔
اس گفتگو سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کم عقل نہیں بلکہ مرد سے زیادہ عقل والی ہے تبھی تو اس نے اس کے ذہن کو ماؤف کیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ عقل نافرمانی کے امور کی طرف لے جانے والی ہے۔ نافرمانی کرنا اور اس پر معاون بننا جس سے کوئی خیر حاصل نہ ہو سکے بذات خود کم عقلی ہے۔ ہم اپنے معاشرے میں اس کی بہت سی مثالیں دیکھ سکتے ہیں۔