کتاب: جنتی اور جہنمی عورت - صفحہ 13
ہے اور کیا ایسا نہیں ہے کہ تم حیض کی حالت میں نہ نماز پڑھتی ہو نہ روزہ رکھتی ہے تو یہ دین کا نقصان ہے۔‘‘(صحیح مسلم 22؍79فی الایمان)
اُسامہ بن زید روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جنت کے دروازے پر کھڑا تھا تو دیکھتا ہوں کہ اس میں سب سے زیادہ داخل ہونے والے مساکین تھے۔ جبکہ(دنیاوی اعتبار سے) بڑے بڑے لوگوں کو روکا گیا تھا اور جہنمیوں کو آگ کی طرف لے جانے کا حکم دیا گیا اور میں آگ کے دروازے پر کھڑا ہوا تو دیکھا کہ اس میں زیادہ تر خواتین داخل ہورہی تھیں۔(صحیح بخاری:5196، مسلم 2736)
عبداللہ بن عباس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ میں نے جنت میں جھانکا تو اس میں زیادہ تر فقرا تھے اور جہنم میں جھانکا تو وہاں زیادہ تر خواتین کو دیکھا۔ (صحیح بخاری:6449، مسلم :2737)
خواتین آزمائش کا ذریعہ ہیں
اللہ تعالیٰ ایک بندے کی آزمائش بہت سے طریقوں اور ذرائع سے کرتے ہیں۔ان میں سے ایک ذریعہ بلکہ مردوں کے لیے سب سے بڑا ذریعہ خواتین ہیں۔
اُسامہ بن زید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول روایت کرتے ہیں:
((ما ترکت بعدی فتنة هی أضر علی الرجال من النساء))
’’میں اپنے بعد مردوں کے لئے عورتوں سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں چھوڑ کر جا رہا۔‘‘(صحیح بخاری 5096، مسلم 2740)
ضروری نہیں کہ فتنہ کا برا معنی لیا جائے بلکہ فتنہ کا مطلب آزمائش ہے اور یہ کہا جائے کہ عورت کی ذات فتنہ وفساد ہے۔
ابو سعیدخدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: