کتاب: جنتی اور جہنمی عورت - صفحہ 10
5۔قرآن مجید میں سیدنا شعیب علیہ السلام کی دو بیٹیوں کا قصہ موجود ہے۔ جن کے والد بوڑھے اور کوئی بھائی نہ تھا وہ امور خانہ داری کے ساتھ باہر کے معاملات بھی سرانجام دیتیں اور اپنے والد کی خدمت بھی کرتیں۔قرآن مجید نے ان کے پیکر شرم وحیا ہونے کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔ 6۔ اسی طرح حضرت مریم علیہا السلام اور ام موسی کا تذکرہ بھی قرآن مجید میں موجود ہے۔ جنتی عورتوں کی علامات قرآن وسنت میں نیک اور جنتی عورتوں کی جو تفصیلات بیان کی گئی ہیں ان کو سامنے رکھ کر درج ذیل خصوصیات اور علامات سامنے آتی ہیں۔ 1۔اپنے عقیدے اور ایمان کی حفاظت کرنے والی۔ 2۔نماز، روزہ، فرائض کی ادائیگی کی پابند۔ 3۔شوہر کی خدمت گزار اور اطاعت شعار 4۔والدین کی فرماں بردار اور اطاعت گزار۔ 5۔اپنے نفس اور گھر کی حفاظت کرنے والی۔ 6۔بچوں کی عمدہ تربیت کرنے والی۔ 7۔صبر اور شکر کا مظاہرہ کرنے والی۔ 8۔پڑوسیوں اور رشتہ داروں کی عزت واحترام کرنے والی۔ 9۔نیکی اور اچھائی کے کاموں میں رغبت رکھنے والی۔