کتاب: جنتی اور جہنمی عورت - صفحہ 1
کتاب: جنتی اور جہنمی عورت مصنف: محمد آصف پبلیشر: نا معلوم ترجمہ: مقدمہ شریعت اسلامیہ نے عورت کے لیے جنت کا حصول انتہائی آسان بنایا ہے۔فرائض کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے گھر کو سنبھالے تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھلے ہیں۔ جس سے چاہے داخل ہو جائے۔اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بعد دوسرا اہم کام ایسے کاموں سے بچنا ہے۔جو اس کی محنت کو ضائع کرنے کا سبب بنتے ہیں۔لہٰذا اصل کام اپنی کی ہوئی محنت کو بچانا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ نیک اعمال بھی کیے اور بعد میں شریعت کے برعکس چلتے ہوئے انہیں ضائع کر دیا۔ محنت بھی کی اور ملابھی کچھ نہ۔اس لیے جہاں ہم نے جنت کےحصول کے ذرائع جنتی عورتوں کی علامات اور ان کی مثالوں کو بیان کیا ہے وہاں قدرے تفصیل سے ان مسائل کو بیان کیا ہے جو جنت کی بجائے جہنم میں پہنچا دیتے ہیں اور خواتین کی بڑی تعداد لا علمی میں یا معاشرے کے عمومی چلن کی تقلید کرتے ہوئے ان کا ارتکاب کر رہی ہے۔ لا علمی کا علاج علم کا حصول ہے اور معاشرتی رویوں کی رو میں بہہ جانے سے بچنے کے لیے جہنم اور اس کے بعض حالات کا تذکرہ کیا گیا ہے تاکہ جہنم کے حالات پڑھنے کے بعد اس سے بچنے کی فکر دامن گیر ہو جائے اور گناہوں کا چھوڑنا آسان ہو جائے۔آخر میں چند عمومی مسائل اشکالات اور ان کےحل کے نام سے بیان کیے گئے ہیں۔ جنتی اورجہنمی دونوں طرح کی خواتین کی عادات وخصائل، ان کی علامات اور نمائندہ خواتین کا تذکرہ ہمارے سامنے موجود ہے۔ان میں سے کس طبقہ کی پیروی کرنی ہے۔فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔