کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 98
فرمایا :
((يدخُلُ فُقَراءُ المُسلِمينَ قبْلَ أغنيائِهم بأربعينَ خريفًا))[1]
محتاج مسلمان مالدار مسلمانوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔
عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
((إنَّ فُقَراءَ المُهاجِرِينَ يَسْبِقُونَ الأغْنِياءَ يَومَ القِيامَةِ إلى الجَنَّةِ، بأَرْبَعِينَ خَرِيفًا)) ۔[2]
بیشک محتاج مہاجرین قیامت کے دن مالداروں سے چالیس سال پہلے جنت میں جائیں گے۔
[1] سنن ترمذی، حدیث (۲۴۴۳)، دیکھئے: صحیح سنن ترمذی، ۲/۲۷۵، نیز دیکھئے: تحفۃ الاحوذی، ۷/ ۱۸ تا ۲۳۔
[2] صحیح مسلم، ۴/ ۲۲۸۵، حدیث (۲۹۷۹)۔