کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 97
فرمایا :
((يَدخلُ الفُقراءُ الجنةَ قَبلَ الأغنياءِ بِخمسِمِائةِ عامٍ، نِصفِ يَومٍ)) [1]
فقراء مالداروں سے پانچ سو سال یعنی قیامت کے آدھے دن‘ پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔
اور ایک روایت میں ہے:
(( یدخل فقراء المسلمین الجنۃ قبل الأغنیاء بنصف یوم، وھو خمسمائۃ عام)) [2]
مسلمان فقراء مالداروں سے (قیامت کے) آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، جو پانچ سو سالوں کے برابر ہے۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
[1] سنن ترمذی، حدیث(۲۴۷۲) وابن ماجہ، حدیث (۴۱۲۲) علامہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدث کو صحیح سنن ترمذی (۲/۲۷۵) اور صحیح سنن ابن ماجہ (۲/۳۹۶) میں حسن قرار دیا ہے۔
[2] سنن ترمذی، حدیث(۲۴۷۴) ، نیز دیکھئے: حدیث سابق۔