کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 95
تو وہ کہے گا: آپ ہی کے بارے میں مجھے حکم دیا گیا ہے کہ آپ سے پہلے کسی اور کے لئے دروازہ نہ کھولوں ۔ انہی سے ایک دوسری روایت ہے ‘ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أنا أكثرُ الأنبياءِ تبعًا يومَ القيامةِ، وأنا أوَّلُ من يَقرعُ بابَ الجنَّةِ)) [1] قیامت کے روز انبیاء میں سب سے زیادہ پیروکار میرے ہوں گے، اور سب سے پہلے میں جنت کے دروازہ پر دستک دوں گا۔ (ب) امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((نَحْنُ الآخِرُونَ الأوَّلُونَ يَومَ القِيامَةِ، ونَحْنُ أوَّلُ مَن يَدْخُلُ الجَنَّةَ، بَيْدَ أنَّهُمْ أُوتُوا الكِتابَ مِن قَبْلِنا، وأُوتِيناهُ مِن بَعْدِهِمْ، فاخْتَلَفُوا، فَهَدانا اللّٰہُ لِما اخْتَلَفُوا فيه مِنَ الحَقِّ،
[1] صحیح مسلم، ۱/۱۸۸، حدیث (۱۹۶)۔