کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 91
دوبارہ گئے اور دیکھا کہ اسے شہوات سے گھیر دیاگیا ہے، لوٹ کر اللہ کے پاس آئے اور کہا: تیری عزت کی قسم! مجھے اندیشہ ہے کہ اس سے کوئی نجات نہیں پائے گا مگر اس میں داخل ہوگا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((حُجِبَتِ النّارُ بالشَّهَواتِ، وحُجِبَتِ الجَنَّةُ بالمَكارِهِ)) [1] جہنم کو من چاہی چیزوں سے گھیر دیاگیا ہے اور جنت کو ناپسندیدہ چیزوں سے گھیر دیا گیا ہے۔ یہاں ’’شہوات‘‘ سے مراد وہ چیزیں ہیں جن کے انجام دینے یا ترک کرنے میں مکلف کو اپنے نفس سے مجاہدہ کرنے کاحکم دیا گیا ہے، جیسے قولی و عملی طور پر عبادتوں کی کما حقہ انجام دہی اور ان کی پابندی، نیز منع کردہ امور سے اجتناب و احتراز۔[2]
[1] بخاری مع فتح الباری، ۱۱/۳۲۰، حدیث(۶۴۸۷) وصحیح مسلم ،۴/۲۱۷۴، حدیث(۲۸۲۲)۔ [2] دیکھئے: فتح الباری، ۱۱/ ۳۲۰۔