کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 8
جو جنت کی نعمتوں ‘ جن سے سرفرازمندعظیم کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے اور جہنم کے عذاب ‘جس سے دوچار ہونے والا کھلے خسارہ اور گھاٹے میں ہوتا ہے‘ کے درمیان ایک موازنہ ہے، جس میں میں نے سلامتی کی منزل (جنت) ‘ اس کی نعمتوں ‘ اس تک پہنچانے والی راہ کی رغبت دلانے (اللہ ہمیں اس کا مستحق بنائے ) اور تباہی کے گھر (دوزخ) ‘ اس کے عذاب اور اس تک پہنچانے والی راہوں (ہم اس سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں ) سے ڈرانے اور متنبہ کرنے کی غرض سے مختصراً پچیس مباحث ذکر کئے ہیں ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حقیقی کامیابی جنت سے سرفرازی اور جہنم سے نجات ہے، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
﴿فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَوَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ ﴾[1]
[1] سورۃ آل عمران: ۱۸۵۔