کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 79
﴿فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ﴿٧٠﴾ إِذِ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلَاسِلُ يُسْحَبُونَ ﴿٧١﴾ فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ ﴾[1] عنقریب وہ جان لیں گے۔ جب کہ ان کے گردنوں میں طوق ہوں گے اور زنجیریں ہوں گی ‘ گھسیٹے جائیں گے۔کھولتے ہوئے پانی میں اور پھر جہنم کی آگ میں جلائے جائیں گے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ﴿٣٠﴾ ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ ﴿٣١﴾ ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ ﴿٣٢﴾ إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللّٰہِ الْعَظِيمِ ﴾[2] اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنادو۔ پھر اسے دوزخ میں ڈال دو۔ پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی لمبائی ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو۔
[1] سورۃ غافر(مومن): ۷۰ تا ۷۲۔ [2] سورۃ الحاقہ: ۳۰ تا ۳۳۔