کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 76
فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ ﴾[1] اور اپنے رب کے ساتھ کفر کرنے والوں کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور کیا ہی بری جگہ ہے۔ جب اس میں یہ ڈالے جائیں گے تو اس کی بڑی زور کی آواز سنیں گے اور وہ جوش ماررہی ہوگی۔ قریب ہے کہ غصہ کے مارے پھٹ جائے، جب کبھی اس میں کوئی گروہ ڈالا جائے گا اس سے جہنم کے داروغے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس ڈرانے والا کوئی نہیں آیا تھا؟ وہ جواب دیں گے کہ بیشک آیا تھالیکن ہم نے اسے جھٹلایا اور ہم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کچھ بھی نازل نہیں فرمایا، تم بہت بڑی گمراہی میں ہو۔اور کہیں گے کہ اگر ہم سنتے ہوتے یا عقل رکھتے ہوتے تو دوزخیوں میں شریک نہ ہوتے۔ پس انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا، تو دوری ہوجہنمیوں کے لئے۔ نیز اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
[1] سورۃ الملک: ۶ تا ۱۱۔