کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 69
تشتھون شیئاً؟ قالوا:أي شيء نشتھي ونحن نسرح من الجنۃ حیث شئنا، فعل ذلک بھم ثلاث مرات، فلما رأوا أنھم لن یترکوا من أن یسألوا، قالوا: یا رب نرید أن ترد أرواحنا في أجسادنا حتی نقتل في سبیلک مرۃً أخری ۔۔۔))[1] ان کی روحیں سبز پرندوں کے پیٹ میں ہوں گی ، جن کے لئے قندیلیں ہوں گی جو عرش الٰہی میں لٹک رہی ہوں گی، وہ جنت میں جہاں چاہیں گے سیر کریں گے، پھر انہی قندیلوں میں پناہ گیر ہوں گے، ان کا رب ان کی طرف ایک بار جھانکے گا اور فرمائے گا: کیا تمہیں کسی چیز کی خواہش ہے؟ وہ کہیں گے: (اے اللہ!) ہم جنت میں جہاں چاہتے ہیں گھومتے اور سیر کرتے ہیں ، اب اس کے بعدہمیں اور کس چیز کی خواہش ہوسکتی ہے؟ تین مرتبہ ان کے ساتھ یہی معاملہ کیا جائے گا، جب وہ یہ دیکھیں گے کہ انہیں سوال کئے
[1] صحیح مسلم، ۳/۱۵۰۲، حدیث(۱۸۸۷)۔