کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 68
میں لٹکتی رہتی ہے، یہاں تک کہ جس دن اللہ تعالیٰ اسے دوبارہ اٹھائے گا اسے اس کے جسم میں لوٹا دے گا۔ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ان سے فرمان باری تعالیٰ: ﴿ وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللّٰہِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ ﴾[1] اللہ کی راہ میں قتل (شہید) ہونے والوں کوآپ ہرگز مردہ نہ سمجھیں ، بلکہ وہ زندہ ہیں اللہ کے یہاں روزیاں عطا کئے جاتے ہیں ۔ کے بارے میں دریافت کیا گیا توانھوں نے فرمایا کہ ہم نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا توآپ نے فرمایا تھا کہ: ((أرواحَهم في جوفِ طيرٍ خضرٍ ، لھا قنادیل معلقۃ بالعرش تسرح من الجنۃ حیث شاء ت، ثم تأوي إلی تلک القنادیل، فاطلع إلیھم ربھم إطلاعۃً فقال: ھل
[1] سورۃ الزمر: ۷۳ ، ۷۴۔