کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 66
کی طرف بھیجا اور ان سے کہا کہ جاؤ جنت اورمیں نے اس میں جنتیوں کے لئے جو کچھ تیار کررکھا ہے انہیں دیکھو، وہ آئے اور جنت اور اس میں جنتیوں کے لئے تیار کردہ اللہ کی نعمتوں کا مشاہدہ کیا، پھر (اللہ نے) فرمایا:جاؤ جہنم اور جہنم میں جہنمیوں کے لئے میں نے جو کچھ(عذاب) تیار کررکھا ہے اسے دیکھو، انھوں نے جہنم اور اس میں تیار کردہ اللہ کے عذاب کا مشاہدہ کیا، تو اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ پر سوار ہورہاتھا(یعنی جہنم جوش ماررہی تھی)۔ عبدا للہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إنَّ أحَدَكُمْ إذا ماتَ عُرِضَ عليه مَقْعَدُهُ بالغَداةِ والعَشِيِّ، إنْ كانَ مِن أهْلِ الجَنَّةِ فَمِنْ أهْلِ الجَنَّةِ، وإنْ كانَ مِن أهْلِ النّارِ فَمِنْ أهْلِ النّارِ، فيُقالُ: هذا مَقْعَدُكَ حتّى يَبْعَثَكَ اللّٰہُ يَومَ القِيامَةِ)) [1] جب تم میں سے کوئی شخص مرجاتا ہے تو اس پر اس کا ٹھکانہ (اس کی
[1] صحیح بخاری، حدیث(۱۳۷۹،۳۲۴۰،۶۵۱۵) وصحیح مسلم، ۴/۲۱۹۹، حدیث (۲۸۶۶)۔