کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 63
یہاں تک کہ اسے آسمان دنیا تک لے جایا جائے گا، اور آسمان کا دروازہ کھولوایا جائے گا تو دروازہ نہیں کھولا جائے گا، پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: ﴿ لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّىٰ يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ ﴾ ان کے لئے آسمان کے دروازے نہ کھولے جائیں گے اور نہ ہی وہ جنت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں چلا جائے۔ پھر اللہ عزوجل فرمائے گا: اس کا نامۂ اعمال سب سے نچلی زمین میں سجین میں لکھ دو، پھر آپ نے فرمایا: چنانچہ اس کی روح کو یونہی پھینک دیاجائے گا،حدیث طویل ہے۔