کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 52
(د) سعیر (بھڑکتی آگ): ارشاد باری ہے: ﴿ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ ﴾[1] ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ بھڑکتی ہوئی آگ میں ہوگا۔ (ھ) سقر: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَمَا أَدْرَاكَ مَا سَقَرُ ﴿٢٧﴾ لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ ﴾[2] آپ کو کیا معلوم کہ سقر کیا ہے۔ نہ وہ باقی رکھتی ہے اور نہ چھوڑتی ہے۔ (و) الحطمۃ(توڑ پھوڑ دینے والی): ارشاد باری ہے: ﴿ كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ ﴾[3]
[1] سورۃ الشوریٰ: ۷۔ [2] سورۃ المدثر: ۲۷،۲۸۔ [3] سورۃ الھمزہ: ۴۔