کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 46
﴿ ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُودِ ﴾۔[1] اس جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ هَـٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ ﴾۔[2] بلا شبہہ یہ ہماری دی ہوئی روزی (عطیہ) ہے جسے کبھی ختم ہونا ہی نہیں ۔ (د) دار المقامۃ(دائمی اقامت کی منزل): اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِن فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ ﴾۔[3] جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے مقام میں لا اتارا
[1] سورۃ ق: ۳۴۔ [2] سورۃ ص: ۵۴۔ [3] سورۃ فاطر:۳۵۔