کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 45
ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کی منزل ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿ وَاللّٰہُ يَدْعُو إِلَىٰ دَارِ السَّلَامِ ﴾۔[1] اور اللہ تعالیٰ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے۔ چنانچہ جنت ہر طرح کی آفت و مصیبت سے سلامتی کا گھر ہے۔[2] (ج) دار الخلد (ہمیشگی کا گھر): اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ جنتیوں کو جنت سے کبھی کوچ نہ کرنا ہوگا‘ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُوذٍ ﴾۔[3] یہ بے انتہاء بخشش ہے۔ یعنی نہ ختم ہونے والی عطاء۔ نیز ارشاد ہے:
[1] سورۃ یونس: ۲۵۔ [2] حادی الارواح ، ص۱۳۳۔ [3] سورۃ ھود: ۱۰۸۔