کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 35
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللّٰہَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ﴾۔[1]
اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھرجس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں جنھیں جو حکم اللہ دیتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا لاتے ہیں ۔
مفہوم یہ ہے کہ اللہ کی اطاعت کے کام کرو‘ اس کی منع کردہ چیزوں سے باز آجاؤ‘ اپنے گھروالوں کو بھلائی کا حکم دو اور انہیں برائی سے منع کرو‘ انہیں علم و ادب سکھاؤ‘ بھلائی کے کام میں ان کی مدد اور ان کا تعاون کرو اور انہیں اللہ کے تقویٰ کی وصیت کرو۔[2]
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
[1] سورۃ التحریم: ۶۔
[2] دیکھئے: تفسیر ابن کثیر ، ۴/۳۹۲ و تفسیر البغوی، ۴/۳۶۷۔