کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 33
چھوڑو ان چیزوں کو جن کی اللہ نے تمہیں اطلاع کردی ہے( جن کی اطلاع نہیں دی ہے وہ ان سے کہیں بڑھ کر ہے)، چنانچہ اگر چاہو تو اللہ کا یہ فرمان پڑھ لو:(ترجمہ) کو ئی نفس نہیں جانتاجوکچھ ہم نے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لئے پوشیدہ کررکھی ہے۔
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ مَوْضِعُ سَوْطٍ في الجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيا وما فِيها ‘‘[1]
جنت میں ایک کوڑے کی جگہ دنیا اور دنیاکی ساری نعمتوں سے بہترہے۔
انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے :
’’ غَدْوَةٌ في سَبيلِ اللّٰہِ أوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيا وما فِيها، ولَقابُ قَوْسِ أحَدِكُمْ، أوْ مَوْضِعُ قَدَمٍ مِنَ الجَنَّةِ، خَيْرٌ مِنَ
[1] صحیح بخاری، حدیث(۳۲۵۰) وصحیح بخاری مع فتح الباری ۶/۱۳ تا ۱۵، حدیث (۲۷۹۳، ۲۷۹۶) وصحیح مسلم، حدیث(۱۸۸۰)۔