کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 32
والے اور سچ بولنے والے اور فرمانبرداری کرنے والے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور پچھلی رات کو بخشش مانگنے والے ہیں ۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ يقولُ اللّٰہُ تَعالى: أعْدَدْتُ لِعِبادِي الصّالِحِينَ، ما لا عَيْنٌ رَأَتْ، ولا أُذُنٌ سَمِعَتْ، ولا خَطَرَ على قَلْبِ بَشَرٍ ذُخْرًا بَلْهَ، ما أُطْلِعْتُمْ عليه، ثُمَّ قَرَأَوا إن شئتم: ﴿ فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُ ﴾[1] ‘‘[2] اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسی چیزیں تیار کررکھی ہیں جنھیں کسی آنکھ نے نہیں دیکھا‘ کسی کان نے نہیں سنا اور کسی فرد بشر کے دل میں اس کا وہم و گمان بھی نہ گزرا،
[1] سورۃ السجدہ: ۱۷۔ [2] صحیح بخاری، حدیث(۲۳۴۴) وصحیح مسلم، حدیث (۲۸۲۴)۔