کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 30
وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ ﴾[1] اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف دوڑو جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے‘ جو پرہیز گاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ جولوگ آسانی میں اور سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں ‘ غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں ‘ اللہ تعالیٰ ان نیک کاروں سے محبت کرتا ہے۔ جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہوجائے یا وہ کوئی گناہ کربیٹھیں تو فوراً اللہ کا ذکر اور اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے ہیں ‘ فی الواقع اللہ تعالیٰ کے سوا اور کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟ اور وہ لوگ باوجود علم کے کسی برے کام پر اڑ نہیں جاتے۔ انہیں کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ‘ جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے‘ ان نیک کاموں کے کرنے والوں کا ثواب کیا ہی اچھا ہے۔
[1] سورۃآل عمران: ۱۳۳تا ۱۳۶۔