کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 271
اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہی میں چلاگیا۔ میں اللہ عزوجل سے اس کے اسماء حسنیٰ اور صفات عالیہ کے وسیلہ سے سوال کرتاہوں کہ وہ ہمیں راہ راست کی رہنمائی فرمائے، ہم اللہ تعالیٰ سے کھلے خسارہ والوں کے گھر جہنم اور اس سے قریب کرنے والے ہر قول و عمل سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں ، نیز اللہ سے عظیم کامیابی والوں کی منزل جنت اور اس سے قریب کرنے والے ہر قول وعمل کا سوال کرتے ہیں ۔ وصلی اللّٰہ وسلم علی نبینا محمد وعلی آلہ وأصحابہ ومن تبعہ بإحسان إلی یوم الدین۔ ابوعبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی ۱۲/ محرم ۱۴۲۵ھ۔ اسلامک یونیورسٹی‘ مدینہ منورہ، مملکت سعودی عرب۔ پوسٹ بکس: (۱۰۲۰۰) موبائل: ۰۵۰۸۶۷۲۸۵۹۔