کتاب: جنت و جہنم کے نظارے - صفحہ 270
چاہتے ہیں - جہنم میں داخل کرنے والے تمام اعمال کی تفصیل ناممکن ہے، البتہ جہنمیوں کے سارے اعمال (مجموعی طور پر) اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی میں داخل ہیں ، ارشاد باری ہے:
﴿ وَمَن يَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴾[1]
اور جو شخص اللہ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے اور اس کی مقررہ حدوں سے آگے نکلے اسے وہ جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا‘ ایسوں ہی کے لئے رسوا کن عذاب ہے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿ وَمَن يَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا ﴾[2]
[1] سورۃ النساء: ۱۴۔
[2] سورۃ الاحزاب: ۳۶۔